منگلورو :26؍اپریل (ایس اؤ نیوز)منگلورو کے ملالی معاملے کو لےکر قانونی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے کسی کو بھی خلل ڈالنے کاموقع نہیں دیا جائے گا۔ ریاستی شعبہ قانون اورانتظامات کے اے ڈی جی پی الوک کمار نے یہ بات کہی۔
بطور اے ڈی جی پی کا حلف لینے کےبعد پہلی مرتبہ منگلورو پہنچے الوک کمار نے پولس کمشنر کے دفتر میں افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے پہلے انہوں نے اخبارنویسو ں سے بات کی اور واضح کیا کہ ملالی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، جون 3تک موجودہ حالت کو برقرار رکھنےکا عدالت نے حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں قانونی نظام کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
الوک کمار نے کہاکہ منگلورو ایک حساس علاقہ ہے، اگلے ایک برس میں انتخابات بھی ہونے والے ہیں، اس سلسلے میں افسران کے ساتھ گفتگوکرنے کے بعد اقدامات کئے جائیں گے۔ سائبر جرائم کے متعلق منگلورو نے پولس ضرورت کے کام کئے ہیں اس کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی پر کیا کیا ضروری اقدامات اٹھانے ہیں اس سلسلے میں بھی افسران سے بات چیت کی جائے گی۔